چنتامنی:7 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ لیگل سیل کی جانب آج تعلقہ کے ہر دیہات میں گھر گھر جاکر قانونی بیداری دلائی گئی اس قانونی بیداری مہم میں کئی وکلاء وغیرہ موجود رہے تعلقہ کے کونپلی گرام میں گھر گھر قانونی بیداری مہم کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہو ئے وکلاء اسوسی ایشن کے سکریٹری شیونندا نے کہا کہ جرائم اور اس سے وابستہ قوانین کے بارے میں عوام کے درمیان بیداری لانا بہت ضروری ہے انسان کو زندگی کے ہر شعبہ میں قانون کے تحت چلنا چاہئے انسان کی زندگی میں قانون کی جانکاری بہت ضروری ہے قانونی بیداری کا احساس دلانا آ ج ہر ایک کی ذمہ داری ہے قانون کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تعلقہ بھر میں گھر گھر تک قانونی بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو قانون کے متعلق کافی جانکاری کم ہے اسلئے ہر ایک دیہاتی کے گھر کے دہلیز تک پہنچ کر اُس کو قانون کے متعلق معلومات کرائی جائے گی ۔اس موقع پرتعلقہ دفتر کے افسر آنپا ار۔آئی۔نرسمہ اپا شیو پرساد محکمہ صحت عامہ کے افسر شرنیواس ریڈی وکیل رمیش راجیش شرنیواس شوبھا منی کرشنا وغیرہ موجود رہے۔